امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے ایک مجرم کو شہزادہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، بے انتہا وسائل خرچ کر کے میڈیا پر اس شہزادے کو دکھایا گیا۔جمہوریت کا راگ الاپتے ہیں تو جمہوریت کا طریقہ اختیار کریں۔وہ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا راگ الاپتے ہیں تو جمہوریت کا طریقہ اختیار کریں، ابھی بھی نگراں حکومت میں ن لیگ کے ہی لوگ ہیں اور ان کے دور میں ہی آپ آئے ہیں، لوگوں کے ذہن میں باتیں اچھی طرح سمجھ آ رہی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کی مزاحمت اور سپورٹ کا سلسلہ جاری ہے، امریکا، برطانیہ، یورپ اس دہشت گردی میں شامل ہیں، دو ریاستوں کا نظریہ دینے والے غدار ہیں۔ حماس کو سپورٹ کرنا ہم سب کی ذمے داری ہے۔حکومت فلسطین کا ساتھ دے، پاکستان بنتے وقت فیصلہ ہوا تھا اسرائیل کا وجود نہیں ماننا، ہم غزہ کے مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھائیں گے۔
