وزارت داخلہ نے عمران خان کی الیکشن کمیشن میں پیشی کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا

وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی الیکشن کمیشن میں پیشی کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا ہے۔ وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی پیشی کے معاملے پر اپنے موقف سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے، وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنا سیکیورٹی رسک ہے۔خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کل الیکشن کمیشن نے ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے، جن پر کل فرد جرم عائد ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں