شہادت کی صورت میں شناخت کرنے کیلئے غزہ میں والدین نے بچوں کے جسم پر نام لکھنا شروع کر دیئے۔والدین کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے بچے اسرائیلی حملے میں شہید ہوجائیں تو کم سے کم ان کی شناخت تو ہوجائے اس لیے بچوں کے ہاتھوں اور پیروں پر روشنائی سے نام لکھنے شروع کر دیے ہیں۔یاد رہے کہ اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 700 سے زائد ہوچکی ہے،شہید ہونے والوں میں 40 فیصد بچے شامل ہیں۔
