فیصل آباد میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی پر فیسکو ٹیم پر فائرنگ کر دی جس سے انچارج گوجرہ ڈویژن بابر حسین زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان فیسکو نے بتایا کہ ٹاسک فورس نے بجلی چوری کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ زخمی انچارج گوجرہ ڈویژن بابر حسین کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔فیسکو ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس کو واقعے کی اطلاع کر دی۔
