صدر تحریک انصاف کی انٹرا کورٹ اپیل پر کارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی

صدر تحریک انصاف پرویز الہیٰ کی انٹرا کورٹ اپیل پر کارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو انٹی کرپشن مقدمے میں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کیلئے طلب کر لیا۔عدالت عالیہ نے پرویز الہیٰ کی جانب سے دائر کردہ انٹرا کورٹ اپیل پر کارروائی آئندہ ہفتے کی تاریخ دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں