گوجرانوالہ:ہسپتال سے سانس کی تکلیف میں مبتلا نومولود بچہ اغواء، اہم ثبوت غائب

سول ہسپتال گوجرانوالہ سے نومولود بچہ اغوا ءکر لیا گیا، مغوی بچہ سانس کی تکلیف میں مبتلا تھا۔نجی ٹی وی “کے مطابق بچہ سول ہسپتال گوجرانوالہ کے چلڈرن وارڈ میں زیر علاج تھا جس کو سانس کی تکلیف کے سبب گزشتہ شب ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ بچے کے اغوا ءکے بعد جب اہم ثبوت اکٹھے کرنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ چیک کیا گیا تو وہ بھی غائب تھا جو ہسپتال انتظامیہ کے کردار پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں