کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ کردیاگیا،ٹریفک پولیس نے یکم نومبر سے جرمانوں میں اضافہ کردیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ٹریفک پولیس کاکہنا ہے کہ موٹر سائیکل کا کم از کم چالان 150اور زیادہ سے زیادہ ڈھائی ہزار روپے ہوگا، کار کا کم از کم چالان300اور زیادہ سے زیادہ 3ہزار روپے تک ہوگا۔
