پی ٹی آئی نے خزانے کو نقصان پہنچایا،پائی پائی کا حساب لیں گے،عطاتارڑ

رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ کا کہنا ہے پی ٹی آئی نے خزانے کو نقصان پہنچایا،پائی پائی کا حساب لیں گا،قوم کا پیسہ ریاست کے خلاف استعمال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں پروپیگنڈے اور پارٹی کی تشہیر کے لیے لوگ بھرتی کیے گئے، عوام کے ٹیکس کا پیسہ استعمال کیا گیا۔پارٹی کی تشہیر کے لیے 1100 افراد کو سرکاری خزانے سے تنخواہ دے کر ریاست کے خلاف حملے کرائے گئے، ان کو کٹہرے میں لانا چاہیے جنہوں نے عوام کی نوکری کے حق پر ڈاکا ڈالا.عطاء اللّٰہ تارڑ نے سوال اُٹھایا کہ کیا کسی حکومت کو زیب دیتا ہے کہ لوگوں کو بھرتی کر کے ریاستی اداروں پر حملے کرائے؟ پی ٹی آئی کے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کیا گیا۔پارٹی فنڈز کی بجائے انہوں نے سرکاری پیسہ ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوشل میڈیا مہم کے لیے پی ٹی آئی نے 87 کروڑ روپے کا منصوبہ بنایا، کے پی انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں گھناؤنے جرائم ہوتے رہے، ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں