اسرائیل کے غزہ کے مظلوم عوام پر روزانہ کی بنیاد پر جانے واکے وحشیانہ حملوں کی حمایت کرنے والے انتہاپسند ہندوڈاکٹر کو برطرف کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بحرین کے معروف ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر سنیل راؤ نے اسلام مخالف اور اسرائیل کی حمایت میں بیان دیا۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ مسلمان وحشی اور اسلام وحشیانہ دین ہے، اسرائیل پر مسلمان حملوں میں ملوث ہیں، فلسطینیوں کا خاتمہ کر دینا چاہیے۔ ڈاکٹر سنیل راؤ کے اکاؤنٹ سے اس بیان کے بعد مسلمانوں نے غم وغصے کا اظہار کیا۔ بعد ازاں بحرین کی ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر سنیل راؤ کے بیان کی مذمت اور لاتعلقی کا اعلان کیا گیا۔ بحرین کے ہسپتال نے ڈاکٹر سنیل راؤ کو نوکری سے برطرف کر دیا۔ مسلمانوں کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ کے اس احسن اقدام کو سراہا گیا۔ پہلے بھی کئی بار اسلامی ممالک میں مقیم ہندوؤں کی جانب سے اسلام مخالف بیانات دیے گئے۔ مئی 2020 کو متحدہ عرب امارات میں ایک ہندو شیف، سٹور کیپر اور کیشیٔئرکو سوشل میڈیا پر اسلام مخالف بیانات دینے پر نوکری سے نکال دیا گیا۔ اپریل 2020 کو کویت میں ہندو انجینئر کو مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر کمنٹس کرنے کی مد میں نوکری سے نکال دیا گیا۔ عالمی سطح پر ہندوستان کا اسلام مخالف چہرہ عیاں ہونے کے باوجود ہندو انتہا پسند اپنی اسلام مخالف پالیسیوں سے باز نہ آئے۔
https://x.com/RadioPakistan/status/1717051991070003349?s=20