ایکشن ہالی وڈ اداکار جیسن سٹیتھم کی گاڑی پر فلسطینی پرچم؟

ہالی وڈ ایکشن فلموں کے معروف اداکار جیسن سٹیتھم نے گاڑی پر فلسطینی پرچم سجا لیا جس پر ان کی تعریفیں کی جانے لگیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں ہالی ود اداکار اپنی گاڑی پر فلسطین کا پرچم اور مشہور رومال والے ڈیزائن پر مبنی اشیا سجا رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ اپنی گاڑی پر سوار ہوئے اور اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے۔یہ خبر اس لئے بھی اہم ہے کہ فلسطین کی حمایت پر یہ معلوم ہونے کہ باوجود کہ مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسن سٹیتھم نے یہ جرات مندانہ فیصلہ کیا، اس سے قبل فلسطین کی حمایت پر ایک اسرائیلی اداکارہ مائیسہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

https://x.com/RTEUrdu/status/1717000875317825571?s=20

اپنا تبصرہ بھیجیں