پی آئی اے کے بعد ٹرینوں کی آمد وروانگی تاخیرکاشکار

پی آئی اے کے بعد ٹرینوں کی آمد وروانگی تاخیرکاشکار ہوگئی۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف لاہور میں گزشتہ روز کے احتجاج کے باعث 5 مسافر ٹرینوں کی کراچی آمد اور روانگی شدید متاثر ہوئی ہ۔ علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2 بجکر 15 منٹ کے بجائے رات 10 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی، 41 اپ قراقرم ایکسپریس دوپہر 3 بجے کے بجے رات 9 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔
ترجمان کے مطابق 33 اپ پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کے بجائے رات 10 بجکر 40 منٹ پر روانہ ہوگی، 7 اپ تیزگام ایکسپرس شام 5 بجکر 30 منٹ کے بجائے رات 9 بجے روانہ ہوگی اور 145 اپ سکھر ایکسپریس رات 11 بجے کے بجائے رات ایک بجے روانہ ہوگی جبکہ دیگر تمام ریل گاڑیاں اپنے مقررہ اوقات میں روانہ ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں