عمرا ن خان سے جیل میں پنجاب پولیس کی طرف سے کئی گھنٹے پوچھ گچھ کا انکشاف

اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے قصور پولیس کے ایس پی انویسٹی گیشن شاہد احمد خان چدھڑ نے کئی گھنٹے پوچھ گچھ کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی قصور کے 5 تھانوں میں درج مقدمات میں نامزد ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین دفعات کے تحت الہ آباد، کھڈیاں، کوٹ رادھا کشن، سٹی پتوکی اور اے ڈویژن سٹی میں مقدمات درج ہیں۔ترجمان قصور پولیس کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن نے ٹیم کے ہمراہ 5 گھنٹے تک چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی، چیئرمین پی ٹی آئی کو تحریری سوالنامہ بھی پولیس کی طرف سے دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں