وائس ایڈمرل (ر)وسیم اکرم کراچی میں انتقال کر گئے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بحریہ فاؤنڈیشن کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر وائس ایڈمرل ریٹائرڈ وسیم اکرم انتقال کرگئے۔فیملی ذرائع کاکہنا ہے کہ وائس ایڈمرل ریٹائرڈ وسیم اکرم کی عمر 62سال تھی ،فیملی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل (ر)وسیم اکرم کچھ عرصے سے پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے۔یاد رہے کہ مرحوم مالدیپ میں پاکستان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔
