تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی ، خاتون سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق، 2 شدید زخمی

اوکاڑہ میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے سبب خاتون سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق افسوس ناک حادثہ اوکاڑہ کے علاقے سکندر روڈ پر پیش آیا جہاں 4 افراد کار پر سوار ہو کر منزل کی جانب گامزن تھے کہ ڈرائیور کی تیز رفتاری موت کا پیغام لے آئی۔اچانک موڑ سامنے آنے پر ڈرائیور کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا اور کار درخت سے جا ٹکرائی۔ دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جن میں ایک خاتون شامل ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں