لاہور :چوہنگ میں 5افراد کے قتل میں نامزدملزم ڈی جی خان سے گرفتار

چوہنگ میں 5افراد کے قتل میں نامزدملزم صابرکو ڈی جی خان سے گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم صابر کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا۔ صابر نامی ملزم مقتولین کا رشتہ دار ہے جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کیلئے بھی مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد ہی شریک ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔یاد رہے کہ چندروز قبل چوہنگ میں پراپرٹی کے تنازع پر فائرنگ کرکے 5افراد کو قتل کردیا گیا تھا جن میں 3 سگے بھائی بھی شامل تھے،فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حافظ مرتضیٰ، غلام مصطفیٰ، ملک شہزاد، ملک خادم حسین، اور فہد کے نام سے ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں