خیرپور؛ باراتیوں سے بھری کشتی نہر میں الٹ گئی

خیرپور نارا کینال میں باراتیوں کی کشتی الٹنے سے 5افراد کو بچا لیاگیا جبکہ 6افراد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کشتی میں سوار شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے قریبی گاؤں جا رہے تھے کہ اچانک حادثہ پیش آگیا،کشتی میں سوار 5افراد کو بچا لیاگیا جبکہ 6افراد لاپتہ ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں 11افراد سوار تھے جن میں کچھ کو دیہاتیوں نے جبکہ کچھ اپنی مدد آپ کے تحت باہر آنے میں کامیاب رہے،کشتی میں سوار تمام افراد گوٹھ جمال الدین کے رہائشی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں