انضمام الحق نے وضاحت کی بجائے استعفیٰ دے دیا، چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے کہا ہے کہ انضمام الحق کو وضاحت کے لیے طلب کیا گیا تھالیکن انہوں نےملاقات اور وضاحت دینے کے بجائے استعفیٰ دے دیا۔ذکا اشرف نے میڈیا رپورٹس پر وضاحت کے لیے چیف سلیکٹر انضمام الحق کوقذافی اسٹیڈیم طلب کیا تھا، چیف سلیکٹر اور کھلاڑیوں کی میڈیا کمپنی کےحوالے سے میڈیا کی خبروں پر بورڈ کو تحفظات تھے، انضمام الحق نے چیئرمین سے ملاقات اور وضاحت دینے کے بجائے استعفیٰ دے دیا۔چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے انضمام الحق کے استعفیٰ کے بعد 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔اس حوالے سے اپنے بیان میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، مجھ پر سوال اٹھے تو استعفیٰ دینا بہتر سمجھا۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مجھ پر سوال اٹھے گا تو بہتر ہے سائیڈ پر ہوجاؤں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں