تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی، آج استغاثہ کے گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوں گے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل پہنچ گئے،ایف آئی اے کی ٹیم 5گواہان کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچ گئی،گواہان میں نادر خان، عمران ساجد، محمد نعمان، شمعون قیصر اور فرخ عباس شامل ہیں،ایف آئی اے پراسیکیوٹرز شاہ خاور اور ذوالفقار عباس نقوی اڈیالہ جیل پہنچ گئے،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ۔
