190ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ کیس؛ بشری ٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15نومبر تک توسیع

احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں بشری ٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15نومبر تک توسیع کردی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق احتساب عدالت میں بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ کیس ہوئی،نیب افسران نے تحریری بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری ابھی تک مطلوب نہیں،وکیل بشری ٰ بی بی نے کہاکہ لطیف کھوسہ دستیاب نہیں، آئندہ سماعت دلائل کیلئے رکھ لیں،وکیل مرزا عاصم بیگ نے کہاکہ یہ سیاسی نوعیت کے کیسز ہیں،عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15نومبر تک توسیع کردی۔عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی بے شک نہ آئیں ، وکیل آ جائیں، احتساب عدالت اسلام آبد نے سماعت 15نومبر تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں