تربت میں مسلح افراد نے تھانے پر فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار اور پناہ لینے والے 4 مزدوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق افسوس ناک واقعہ صبح 4 بجے پیش آیا جب تربت کے نواحی علاقے ناصر آباد میں مسلح افراد نے ٹارگٹ کلنگ کرتے ہوئے پنجابی مزدوروں پر فائر کھول دیا، مزدور تھانے میں موجود تھے جن میں سے 5 لہولہان ہو گئے، 4 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ مزدوروں کا تعلق مظفرگڑھ سے تھا تاہم پولیس اہلکار مقامی ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔
