مولانا طارق جمیل کے بیٹے کےا نتقال پر زارا نور عباس کا ردعمل بھی آگیا

معروف اداکارہ زارا نور عباس نے نامور عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی خودکشی کی خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں سمجھ جانا چاہیے کہ ڈپریشن دین سے دوری کا نتیجہ نہیں ہے اور مولانا طارق جمیل کے بیٹے اس کی ایک مثال ہیں۔ زارا نور عباس نے انسٹاگرام سٹوری پر لکھا کہ وہ تمام لوگ جو کہتے ہیں کہ ڈپریشن دین سے دوری کی وجہ سے ہوتا ہے، براہ کرم مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی مثال لیں جو ڈپریشن میں مبتلا تھے حالانکہ ان کے والد مذہبی اسکالر ہیں اور ان کے گھر میں بھی مذہبی سرگرمیاں ہوتی ہوں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ ڈپریشن کسی بھی دوسری بیماری کی طرح ایک حقیقی بیماری ہے، اس سے انسان بری طرح متاثر ہوتا ہے، براہ کرم اگر اس بیماری میں کوئی مبتلا ہے تو کسی دوسرے انسان کی مدد ضرور لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں