بستر پر پڑی اپنی بیمار ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے والا وکیل بالآخر گرفتار کرلیاگیا

مشرقی پنجاب میں اپنی بیمار ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے وکیل کو گرفتار کر لیا گیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق پنجاب کے شہر روپڑ کے رہائشی اس سفاک شخص کی شناخت انکور ورما کے نام سے بتائی گئی ہے، جس کی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ پولیس کو ملزم کی دیپشکا بہن کی طرف سے رپورٹ درج کرائی گئی تھی اور ثبوت کے طور پر یہ فوٹیج مہیا کی گئی تھی، جس میں ملزم کو اپنی بیڈ پر پڑی 73سالہ بیمار ماں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔دیپشکا نے پولیس کو بتایا کہ اسے اپنے بھائی کے اس گھناﺅنے فعل کا تب علم ہوا جب وہ میکے آئی اوراس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ اتفاقاً دیکھ لی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں