جلاؤ گھیراؤ کا کیس،خدیجہ شاہ کامزید 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

اے ٹی سی نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت میں پیش کیا گیا ، دوران سماعت پولیس نے ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئےجوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔خیال رہے کہ خدیجہ شاہ کیخلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے جلاؤگھیراؤ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں