میانوالی میں صبح سویرے دوہرے قتل کی واردات ,میانوالی کے علاقہ غنڈی میں بدقسمت بیٹے نے ماں اور ہمشیرہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا.دوہرے قتل کی اطلاع پر ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے نوٹس لے لیا.ڈی ایس پی سرکل داودخیل سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی.کرائم سین اور انویسٹیگیشن ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں.ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے شروع ہو گئے۔ملزم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کرکے قرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔قتل کی وجہ گھریلو تنازعہ بتایا جارہا ہے۔
