90روز میں انتخابات کیس؛ پی ٹی آئی وکیل نے الیکشن مقررہ وقت کرانے کی استدعا کردی

90روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس پی ٹی آئی وکیل علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اپنی استدعا کو صرف ایک نکتہ تک محدود کر وں گا، استدعا ہے الیکشن مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق 90روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،بنچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں،الیکشن کمیشن حکام، اٹارنی جنرل اور پی ٹی آئی وکیل علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے،پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی عدالت میں پیش ہوئے۔پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ اپنی استدعا کو صرف ایک نکتہ تک محدود کر وں گا، استدعا ہے الیکشن مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں