لمز یونیورسٹی پر پولیس کے چھاپے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لمز یونیورسٹی پر پولیس کے دھاوے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو جھوٹی اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ایک ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میرے پیچھے ایک فیک ویڈیو چل رہی ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ لمز یونیورسٹی لاہور پر پنجاب پولیس چھاپہ مار رہی ہے۔اس ویڈیو میں جو تصویر ہے وہ لمز یونیورسٹی سے بہت دور ہے، پولیس کی کوئی نارمل موومنٹ ہے پولیس نے لمز پر کوئی ریڈ نہیں کیا۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ اس بارے میں نہ پولیس کو کوئی حکم ملا نہ ہمیں کہا گیا، یہ جعلی اور جھوٹی ویڈیو وزیراعظم کے دورے کو بدنام کرنے کے لئے جھوٹی اور بے بنیاد خبر کے طور پر جاری کی گئی اور یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نہ پنجاب پولیس نے لمز پر چھاپہ مارا نہ اس کا کوئی حکم ملا اور نہ ہی ہمارا ایسا کوئی ارادہ ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ اس جعلی ویڈیو کو بنانے والوں کو اب بولو کہ وہ قانونی کارروائی کے لئے تیار ہو جائیں۔ آئی جی پنجاب کی ویڈیو پنجاب پولیس کے سوشل میڈیا سیل نے جاری کی۔واضح رہے کہ نگران وزیراعظم نے 30اکتوبر کو لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز)کا دورہ کیا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے بیان کے مطابق لمز کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین عبدالرزاق داد اور تدریسی عملے نے یونیورسٹی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں یونیورسٹی میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں