مظفرآباد( سٹار ایشیا نیوز )آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم سردار تنویر کو مظفرآباد کی ہائیکورٹ نے نااہل قرار دیدیا۔
آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے فل کورٹ بینچ نے سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت کےالزامات پر اسمبلی رکنیت سےنااہل قرار دیدیا۔
فیصلے کا اعلان بینچ کی جانب سے کیاگیا جسے جسٹس خالد رشید نےعدالت میں پڑھ کر سنایا، وزیراعظم آزاد کشمیر کو عدالت برخاست ہونے تک کی سزا سنائی گئی۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کی اعلیٰ عدالتوں نے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو عوامی جلسوں میں اپنی تقاریر میں اعلیٰ عدلیہ کےبارے میں توہین آمیز ریمارکس کے حوالے سےوضاحت کےلیے الگ الگ نوٹس بھیجےتھے۔