تحریک انصاف کے رہنما کی گرفتاری کیلئےپھر چھاپہ مگر وہ ہاتھ نہیں آ رہے

تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں مگر وہ ہاتھ نہیں آ رہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے بہنوئی کے گھر چھاپہ مارا گیا مگر انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ بتایا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے زیر استعمال 4 گاڑیاں ان کے بہنوئی کے گھر موجود تھیں۔ پی ٹی آئی رہنما محکمہ اینٹی کرپشن کو مطلوب ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا تھا مگر وہ پکڑے نہیں جا سکے۔ اس چھاپے کے دوران محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے فراہم کردہ ٹینٹ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں