ڈی آئی خان میں پولیس وین کے قریب زوردار دھماکہ، فائرنگ، متعدد افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ناکہ بندی کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کی نوعیت کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ دھماکے سے موقع پر موجود متعدد موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔بتایا گیا ہےکہ پولیس وین میں اہلکاروں کو ڈیوٹی کیلئے لے جا یا جا رہا تھا، ریسکیو عملے نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں