Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بابراعظم نے بھارت کے مشہور ڈیزائنر سے اپنی شادی کیلئے مہنگی ترین شیروانی خرید لی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت میں اپنی شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک ڈیزائنر شیروانی پر 7 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کردی.نجی ٹی وی کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران جب ٹیم مشکلات کا شکار ہے کپتان کی جانب سے ٹورنامنٹ کے دوران شادی کی خریداری میں مشغول ہونا غیر معمولی بات ہے، جس نے شائقین کرکٹ سمیت ناقدین کی طرف توجہ مبذول کروالی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستانی کپتان نے مشہور بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی سے 7 لاکھ کی شیروانی خریدی جبکہ ایک معروف دکان سے زیورات بھی خریدے ہیں۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چونکہ بابراعظم کی شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں، اس لیے انکے رشتہ دار بھی انتظامات میں مصروف ہیں۔دوسری جانب اہم بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے دوران ان کی شادی کی خریداری نے جہاں نئی بحث چھیڑ دی ہے وہیں کپتان کے مداح پُرجوش ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی کپتان ورلڈکپ بری طرح ناکام رہے ہیں، انہوں نے 7 اننگز میں 30 کی اوسط سے 77 اسٹرائیک ریٹ سے محض 216 رنز اسکور کیے ہیں، جس میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں