پیپلز پارٹی ملک میں اگلی حکومت بنائے گی، آصف زرداری

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں پارٹی کارکنان و معززین سے ملاقات کی۔ آصف زرداری نے کارکنان سے سیاسی حکمت عملی اور انتخابی مہم پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک میں اگلی حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جیالوں نے ہر دور میں چیلنجز کو قبول کیا۔ پیپلز پارٹی کا ہر کارکن عوامی حکومت کے قیام کے لئے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں