فواد چوہدری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

رہنما استحکام پاکستان پارٹی فواد چوہدری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست عدالت نے منظور کر لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔ سابق پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں