افغان بارڈر پر مزید ہارڈ ویئر سسٹم نصب کرنے کافیصلہ

افغان بارڈر پر مزید ہارڈ ویئر سسٹم نصب کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، یہ سسٹم کہاں کہاں نصب کیے جائیں گے اس حوالے سے بھی اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے افغان بارڈر سے متصل3 ریجنل پاسپورٹ دفاتر کی کارکردگی اور ون ونڈ سیٹ اپ کی استعداد بڑھانے کے لیے مزید ہارڈ ویئر سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔”جنگ” کے مطابق مزید سسٹم چمن, قلعہ عبداللہ اور جمرود ریجنل پاسپورٹ دفاتر میں نصب کیے جائیں گے۔ دوسری طرف ایف آئی اے نے کراچی میں سلطان آباد میں واقع حاجی کیمپ سے افغان شہریوں کی اپنے ملک روانگی کے حوالے سے ملازمین کی نفری بڑھا دی ہے اب مجموعی طور پر 26 افسران اور کانسٹیبلز وہاں پر تعینات رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں