کار سواروں کی مسافر بس پر فائرنگ چار افراد شدید زخمی

دینہ: کار سواروں کی مسافر بس پر فائرنگ چار افراد شدید زخمی

جہلم۔دینہ:فائرنگ کا واقعہ منگلا بائی پاس جی ٹی روڈ پر پیش آیا جہاں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا روٹ ٹائم پر ہوا ۔بائی پاس جی ٹی روڈ دینہ پر کار سوار مخالف پارٹی نے میرپور سے فیصل آباد جانے والی بس پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے بس عملہ کے چار افراد زخمی ہو گئے۔پولیس تھانہ دینہ نے موقع پر پہنچ کر 7/8 افراد کو گرفتار کر لیا۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جدید اتشی اسلحہ سمیت حراست میں لے لیااور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں