ایس ای سی پی نے اسلامی چندہ لینے والی فلاحی اور نان پرافٹ تنظیموں کے لیے فتویٰ لازمی قرار دے دیا

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے اسلامی چندہ لینے والی فلاحی، نان پرافٹ تنظیموں کے لیے فتویٰ لازمی قرار دے دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق ایس ای سی پی کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جو نان پرافٹ فلاحی تنظیمیں اسلامی چندہ استعمال کرنا چاہیں گی ان کے لیے لازم ہو گا کہ وہ کسی رجسٹرڈ شریعت ایڈوائزر سے اس حوالے سے فتویٰ حاصل کریں۔ایس ای سی پی کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ ایسی تنظیموں کی طرف سے ایس ای سی پی کو یقین دہانی کرانی ہو گی کہ وہ لوگوں سے حاصل کیے گئے زکوٰة اور صدقات وغیرہ کو کسی ایسے مقصد کے لیے استعمال نہیں کریں گی جو اسلامی شرعی قوانین کے خلاف ہو۔ کمپنیوں کو چندے کی رسید کے لیے اپنی پالیسی واضح کرنی ہو گی۔ اس کے علاوہ انہیں مالیاتی سٹیٹمنٹس میں حاصل کیے گئے چندے کے متعلق بھی بتانا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں