انتقام کی آگ میں جلتی سابق گرل فرینڈ نے دولہا دلہن پر انسانی فضلہ پھینک دیا

جنوبی امریکہ کے ملک بولیویا میں انتقام کی آگ میں جلتی سابق گرل فرینڈ نے دولہا دلہن پر انسانی فضلہ پھینک دیا۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق منظرعام پر آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کے بال، چہرہ اور سفید عروسی جوڑا پورے کا پورا غلاظت سے لتھڑا ہوتا ہے۔ اسی طرح دلہن کا بھی فوجی لباس بھی فضلے سے بھرا ہوتا ہے، جو اس نے عروسی جوڑے کے طور پر پہن رکھا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دولہا کی سابق گرل فرینڈ غلاظت کی بالٹی بھر کر اپنے ساتھ لائی تھی اور مہمانوں کے سامنے اسے دولہا دلہن پر پھینک دیا۔ وہ دولہا کی طرف سے خود کو چھوڑ کر دوسری لڑکی کے ساتھ شادی کرنے پر شدید مشتعل تھی۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دولہا دلہن کی طرف سے اس واقعے کی پولیس کو رپورٹ کی گئی ہے یا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں