آسٹریا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

آسٹریا کے صوبے سالز برگ میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریا کے صوبے سالزبرگ میں جمعرات کی سہ پہر سرس ایس آر 20 طیارہ لنٹچنگ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ اس نے کروشیا کے دارالحکومت زغرب سے تقریبا دو گھنٹے قبل اڑان بھری تھی۔حکام کے مطابق ملبے سے لاشیں نکال لی گئی ہیں لیکن ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔حکام نے تصدیق کی ہے کہ کروشیا سے سالزبرگ جانے والا چھوٹا طیارہ آسٹریا میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے سے چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں تاہم ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔پولیس نے مزید کہا ہے کہ تفتیش کاروں کو چاروں افراد کی لاشوں کے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں