راولپنڈی( سٹار ایشیا نیوز )پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا( ایچ آئی ٹی )کا دورہ۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ایچ آئی ٹی میں جاری منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔
سپہ سالار نےایچ آئی ٹی کی مختلف فیکٹریز کا دورہ کیا،انہوں نے مقامی طور پر تیار کی گئی155ایم ایم آرٹلری گن بیرلز کا معائنہ کیا۔
اس موقع پرجنرل عاصم منیر نےکہاکہ یہ دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کےحصول کیلئےکنجی ہے۔
انہوں نےمزید کہاکہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا علمی معیشت اور تحقیق و ترقی کا مرکز ہے، یہ قومی برآمدات اور معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف نےایچ آئی ٹی کے اہلکاروں کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کااظہار کیا۔
انہوں نےایچ آئی ٹی کےافسروں اور افرادی قوت کی جدید دفاعی پیداوار میں صلاحتیوں کو بھی سراہا۔