Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت کیا ریکارڈ کی گئی؟

بلوچستان کے علاقے اوتھل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق زلزلہ اوتھل اور گردونواح میں محسوس کیا گیا جس پر شہری خوف میں مبتلا ہو گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کامرکز اوتھل سے 20 کلو میٹر دور جنوب مغرب میں واقع تھا۔ زلزلے سے کوئی ہلاکت یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

2 − 2 =