فواد چوہدری کوایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کوایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق فواد چوہدری کو اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا، ان کے بھائی فراز چوہدری کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار گھر آئے اورفواد چوہدری کو اپنے ہمراہ لے گئے، اہل خانہ کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ فواد چوہدری کو کہاں لے جایا گیا۔فواد چوہدری کی اہلیہ نے بھی گرفتاری کی تصدیق کر دی، ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کے ہمراہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکار بھی گھر آئے ، ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ کیوں گرفتار کر رہے ہیں نہ ہی وارنٹ دکھائے گئے۔واضح رہے کہ فواد چوہدری کو اس سے قبل اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تحریک انصاف کے عہدیدار تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں