Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

شہریوں سے عمرے کے نام پر کروڑوں روپے بٹورنے والا گینگ گرفتار کرلیاگیا

ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے شہریوں سے عمرے کے نام پر رقم بٹورنے والا گینگ گرفتار کرلیا گیا ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں حافظ مزمل ریاض اور مبشر رفیق شامل ہیں، ملزمان کو پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ۔دنیا نیوز کے مطابق ملزمان نے شہریوں کو عمرے کی غرض سے سعودی عرب بھجوانے کیلئے دو کروڑ روپے ہتھیائے۔حکام کاکہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

thirteen − six =