گوجرانوالہ: شوہر کے ہاتھوں جلائی جانیوالی دوسری بیوی ہسپتال میں دم توڑ گئی

گوجرانوالہ میں شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر جلائی جانے والی دوسری بیوی نے لاہور کے ہسپتال میں دم توڑ دیا. پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر دوسری بیوی کو جلانے کا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے بہلول چک میں 5 روز قبل پیش آیا تھا۔پولیس کے مطابق شمائلہ اور نصیر کے درمیان 2 سال قبل دوستی ہوئی، دونوں پہلے سے شادی شدہ تھے۔شمائلہ نے پہلے شوہر سے طلاق لے کر 7 ماہ قبل نصیر سے شادی کی تھیپولیس کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد شمائلہ اور نصیر کی پہلی بیوی روبینہ میں لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے تھے جس پر مبینہ طور پر نصیر اور اس کی پہلی بیوی نے مل کر دوسری بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی ۔جس کے بعد متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں لاہور کے ہسپتال میں متنقل کیا گیا تھا جہاں آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم نصیر کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں