Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

جنوبی کوریا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں کمی ریکارڈ

جنوبی کوریا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرمعمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں میں جنوبی کوریا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 24.3 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.9 فیصدکم ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی کوریامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 24.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ ستمبرمیں جنوبی کوریا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 7.3 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے جواگست میں 7.8 ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 7.6 ملین ڈالرتھا۔ واضح رہے کہ پہلی سہ ماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکامجموعی حجم 6.329 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 7.897 ارب ڈالرتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

seven + sixteen =