ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی

ورلڈ کپ کے 36 ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو33رنز سے شکست دے دی۔ 287 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جونی بیرسٹو بغیر کوئی رن بنائے مچل سٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جوئے روٹ بھی 13 رنز بناکر مچل سٹارک شکار بنے، ڈیوڈ میلان 50 رنز بناکر پٹ کمنز کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جوز بٹلرایک رن بناکرایڈم زمپا کی گیند پر آؤٹ ہوئے، بین سٹوک 66 رنز بناکر زمپا کی گیند پر آؤٹ ہوئے، معین علی بھی 42 رنز بنا کر زمپا کا شکار بننے۔ ایڈم زمپانے 2 جبکہ مچل سٹارک ، پیٹ کمنزاور ہیزل وڈ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی پوری ٹیم 50 ویں اوور میں 286 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی. تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی، کینگرو اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر کریز پر آئے ہی تھے کہ محض 11 سکور پر ووکس نے بیک آف لینتھ بال سے ٹریوس کو کیچ دینے پر مجبور کر دیا جسے روٹ نے اپنے ہاتھوں میں لیا، یوں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں ہی انگلش باؤلر نے اپنے نام کر لی۔ڈیوڈ وارنر نے بھی ووکس کی بال پر15 رنز پر کیچ دیدیا۔ سٹیون سمتھ 44اور جوس انگلس3 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ مارنس لبوشگنے نے 71 رنز کی طویل اننگز کھیلی تاہم انہیں ووڈ نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کر دیا۔ کیمرون گرین کو ولے نے بولڈ کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں