گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 2084ارب روپے تک پہنچ گیا

گیس کی قیمتوں میں اضافہ بھی گردشی قرض کو نہ روک سکا ،تین سال میں 940ارب روپے کے اضافے کے ساتھ گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 2084ارب روپے تک پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرض 1144ارب سے بڑھ کر 2084ارب تک پہنچ گیا ،پی ٹی آئی دور میں گردشی قرض میں 407ارب کا اضافہ ہوا۔پی ٹی آئی دور میں گیس سیکٹر کا گردشی قرض 1144ارب سے بڑھ کر 1551ارب تک پہنچا ،بعد میں پی ڈی ایم حکومت میں گردشی قرض میں 533ارب کا اضافہ ہوا ،اب گردشی قرض 1551ارب سے بڑھ کر 2084ارب تک پہنچ چکا ہے۔گیس سیکٹر کا گردشی قرض روکنے کیلئےجنوری 2023 میں گیس ٹیرف میں 113فیصد اضافہ کیا گیا ۔جس سے عوام پر 300ارب کا اضافی بوجھ پڑا حالیہ نومبر میں بھی گیس ٹیرف میں 200فیصد تک اضافہ کیا گیا ۔حالیہ اضافے سے صارفین پر 400ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا لیکن گردشی قرضہ تاحال اپنی جگہ موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں