Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ایک اوراہم ملک نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے

غزہ میں جاری خوفناک جنگ کے بعد سے متعدد ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرچکے ہیں ، اب ایک اور اہم ملک جنوبی افریقہ نے اسرائیل سے سفارتی عملے کو واپس بلالیاہے۔ عرب میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل سے اپنے سفارتی عملے کے تمام افراد کو واپس بلالیا ہے، جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نالیدی پانڈور کے مطابق غزہ میں بچوں اور معصوم شہریوں کے قتل عام پر گہری تشویش ہے، جنوبی افریقی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کاردعمل اب اجتماعی سزا میں بدل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکا ملک غزہ میں مکمل جنگ بندی کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اردن، بحرین، ترکیہ، چاڈ، ہنڈراس،بولیویا ، چلی اور کولمبیا بھی اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں