پوجا بھٹ بھی غزہ کےمظلوم بچوں کی شہادت پر افسردہ

بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ بھی غزہ کے مظلوم بچوں کی المناک شہادتوں پر افسردہ ہوگئیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر معروف فلسطینی شاعر خالد جمعہ کی ایک نظم کو شیئر کیا ہے جس میں غزہ کے ان بچوں کا تذکرہ ہے جو اسرائیلی بمباری کا شکار ہوئے۔نظم کے اسکرین شاٹ کے ساتھ ہی اداکارہ اور فلمساز نے ایک ٹوٹے ہوئے دل کی ایموجی بھی بنائی جس سے ان کی افسردگی ظاہر ہوتی ہے۔

https://x.com/PoojaB1972/status/1721472005357379973?s=20

یاد رہے کہ غزہ پر ایک ماہ کے دوران اسرائیل کے حملوں میں اب تک 4 ہزار 880 بچوں سمیت 9 ہزار 770 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 25 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں