گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں 28 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں 28 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی میں ماہانہ بنیادوں پر 3.46 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 28.31فیصد اضافہ ہواہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 3.57 فیصد، اور دیہی علاقوں میں 3.30 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جولائی میں چاول، گندم، چینی، گوشت اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ایک سال کے دوران سگریٹ کی قیمت میں 123.46 فیصد ، آٹے کی قیمت میں 102.43 فیصد کا اضافہ ہوا، چائے 97.26، چاول 68.87 اور گندم 66.58 فیصد مہنگی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں