پاکستان میں سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا ہے ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 257روپےبڑھ کر 193158روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
