Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بیان جاری کردیا

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بیان جاری کردیا

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بیان جاری کردیا ہے ۔ وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ‏پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردبدول کے حوالے سےفی الحال کو ئی فیصلہ نہیں ہوا، حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی نوٹیفیکیشن جعلی ہے، انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل سے متعلق فیصلہ آج کیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفیکیشن گردش کر رہا تھا جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 22 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں19 روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں